17 اپریل 2014 - 09:54
حکومت پاکستان پر طالبان گروہ کا الزام

پاکستان میں طالبان گروہ نے حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ امن مذاکرات میں سنجیدہ نہیں ہے۔

ابنا: ذرائع کے مطابق پاکستانی طالبان گروہ کے ترجمان شاہداللہ شاہد نے دعوی کیا ہے کہ گذشتہ چالیس دنوں کے دوران پاکستان میں سیکیورٹی فورسیز نے طالبان گروہ کے پچاس افراد کو ہلاک اور دو سو سے زائد دیگر کو گرفتار کیا ہے جس سے اس بات کا پتہ چلتا ہے کہ حکومت پاکستان، امن مذاکرات کے مسئلے میں سنجیدہ نہیں ہے۔ ان ذرائع کے مطابق پاکستانی طالبان گروہ کے ترجمان شاہداللہ شاہد نے یہ بھی دعوی کیا ہے کہ حکومت پاکستان نے فائربندی کا مقررہ وقت پورا ہونے کے چھے روز بعد بھی اس سلسلے میں کوئی مثبت قدم نہیں اٹھایا ہے اور اب طالبان بھی فائر بندی کی مدت میں توسیع کی حمایت نہیں کریں گے۔

.......

/169